کنٹیجنٹ پیڈ کی تنخواہ بیس ہزار،سرکاری ملازمین کیلئے دس فیصد ایڈہاک الاونس کی منظوری

ایجنسیز/12جولایی/گلگت بلتستان حکومت نے کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کی تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کر دی۔ پولیس کے لئے راشن الاونس’ رسک الاونس’ وردی پہننے والے ملازمین کے لئے یونیفارم الاونس اور سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد الاونس کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔

فاینانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی منظوری اور گورنر گلگت بلتستان کی تصدیق کے بعد بائیو میٹرک ہونے والے تمام کنٹیجنٹ ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان اور ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفسزسے کہا گیا ہے کہ نادرا سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹس لانے والے کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو جولائی سے 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں محکمہ پولیس کے فوڈ کانسٹیبل’ ہیڈ کانسٹیبل’ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو رسک الاونس کی مد میں ماہانہ 1500 روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایک اور نوٹیفکیشن میں وردی پہننے والے گریڈ ون سے گریڈ 21 تک کے تمام ملازمین کو سالانہ 14400 روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے محکمہ فنانس سے ہی جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفکیشن میں تمام سول سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک الائونس کی منظوری دی گئی ہے۔ تمام نوٹیفکیشن پر یکم جولائی 2021 ء سے عملدرآمد ہوگا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>