کشتواڑ اور کرگل کی صورتحال پر مرکز کی نظر۔ مودی
یو این أیی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں کشتواڑ اور کارگل میں بادل پھٹنے کے بعد صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزیر اعظم نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا ’’مرکزی حکومت کشتواڑ اور کارگل میں بادل پھٹنے کے بعد کی صورتحال پر نگرانی کر رہی ہے ۔
متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ہر شخص کی سلامتی اور فلاح وبہود کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کے روز بادل پھٹنے سے سات افراد کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہوگیے ہیں۔
ادھر کرگل کے سنگرہ، کھنگرال اور دیگر علاقوں میں بھی بادل پھڑنے کی وجہ سے کھیتوں، درختوں اور گھروں کو شدید نقصان لاحق ہوا ہے۔ تاہم سرکار کی طرف سے نقصان کا ازالہ کرنے کی بھی کوشش ہو رہی ہے۔
0 Comments