ہزاروں اسامیوں کا منصوبہ، تقرریاں میرٹ پر ہونگی،سینئر وزیر

ایجنسیز/18جولایی/سینئر وزیر راجہ ذکریاخان مقپون نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار کی نوید سناتے ہوئے کہاہیکہ بیروزگاری کے خاتمے کا منصوبہ تیار کرلیاگیا ہے ہزاروں آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں نوجوان بھرتیوں کیلئے تیار رہیں۔

تقرریاں میرٹ پر ہونگی کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی خلاف ضابطہ تقرریوں کا خمیازہ سابق حکومتیں بھگت چکی ہیں ہم غیر قانونی تقرریاں نہیں کریں گے آج اگر نظام دگرگوں ہے تو اس کی بنیادی وجہ سابق حکومتوں کی طرف سے میرٹ اور قانون کی پامالی ہے۔

کے پی این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرٹ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے آج موجودہ حکومت کو بڑے مسائل پیش آرہے ہیں تقرریاں میرٹ پر ہونگی تو ادارے ترقی کریں گے نظام حکومت بہتر چلیگا سیاسی بنیادوں پر تقرریاں علاقے کے مفاد میں نہیں ہیں حقدار لوگوں کو حق دینا ہماری قومی سیاسی اخلاقی اور بنیادی ذمہ داری ہے ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں ان کی تواقعات سے بڑھ کر بجٹ دیاگیا ہے اور ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں حزب اختلاف کاکام حزب اقتدار پر تنقید کرنا ہے حزب اختلاف اپنا کام جاری رکھے ہمارا ضمیر مطمئن ہے ہم نے کوئی غلطی نہیں کی عوام حالیہ بجٹ سے بہت ہی خوش ہیں اپوزیشن کا شور شرابہ چور مچائے شور ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے پہلی مرتبہ عملی طورپر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں 32 میگاواٹ کے غواڑی بجلی گھر اور 36 میگاواٹ کے ہرپوہ بجلی گھر پر رواں سال کام شروع کیا جارہاہے جس سے علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے البتہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے عوام مطمئن رہیں ان کے مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں مسائل کے حل کیلئے جامع منصوبہ بنایا جارہاہے ہم عوام کی خدمت کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سکردو شہر کیلئے ذاتی اے ڈی پی سے ڈیڑھ ارب کی ترقیاتی سکیمیں منظور کروائی ہیں بعض لوگ کو خوش کرنے کیلئے میں اپنی اے ڈی پی کو اوپن کرنا نہیں چاہوں گا جب کام ہوگا تو سب کونظر آئے گا۔

ڈیڑھ ارب کے منصوبے جی بی سطح کے منصوبوں اور پی ایس ڈی پی کے منصوبوں سے الگ ہیں سکردو حلقہ نمبر1 میں پہلی مرتبہ عوام کے مفاد میں منصوبے رکھے گئے اپوزیشن کو اس بات پرتکلیف ہیکہ ہم نے عوام کے مفادکے منصوبوں کو اہمیت کیوں دی۔

سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ عمر رسیدہ آدمی ہیں ان کی ہربات کا جواب دینا ان کی بیاحترامی ہے عمررسیدہ ہونے کے بعد ہر کوئی عجیب وغریب بات کریگا میرا مشورہ یہ ہیکہ سید مہدی شاہ واویلا گروپ کے سربراہ بنیں مہدی شاہ صاحب نے اپنے دور میں کیا تیر مارا ہے جس کی وہ ہم سے توقع رکھتے ہیں ہمارے لئے سید مہدی شاہ سمیت تمام لوگ قابل احترام ہیں مگر یہ احترام یکطرفہ نہیں ہوگا ہم ہرکسی کی عزت وتکریم کا خیال رکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے اندر کوئی کمزوری ہے ہم کمزور ہیں اور نہ ہی کسی سے مرعوب ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈے ہورہے ہیں مگر منفی پروپیگنڈے کرنے والوں کے عزائم ناکام ہونگے ہماری حکومت انصاف پر مبنی فیصلے کررہی ہے ہمارے دور حکومت میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی سب کے ساتھ انصاف ہوگا بجلی بحران کی اصل ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں جنہوں نے بجلی کی پیدوار بڑھانے کیلئے ایک پیسے کاکام نہیں کیا سابق حکومتیں کرپشن کرتی رہیں جس کی وجہ سے آج عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار ہیں

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>