گلگت سے اضافی بجلی لوئر ہنزہ کو دینے کیلئے منصوبہ تیار

ایجنسیز/7جولایی/محکمہ برقیات گلگت ریجن نے گلگت میں اضافی بجلی کو لوور ھنزہ کو فراہم کرنےکیلئے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جبکہ جگلوٹ گورو اور جوتل کے عمائدین اور عوام نے دھمکی دی ہے کہ گورو پاور ہاوس سے کسی اور علاقے کیلئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لگانے کے کام کا آغاز کیا گیا تو پول اور ٹرانسمیشن لائن کو اکھاڑ پھینگ دینگے۔

محکمہ برقیات کی جانب سے جگلوٹ گورو گلگت کے پاور ہاوس سے 33 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کو لوور ھنزہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے باضابطہ منظوری دی گئی ہے ۔ جگلوٹ گورو سے لوور ھنزہ کے لیے بجلی دینے کے اس منصوبہ پر جوتل اور جگلوٹ گورو کے عوام نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگلوٹ گورو کی بجلی مضافاتی علاقوں کیلئے ہی ناکافی ہے اور آئے روز لوڈشیڈنگ سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

اگر محکمہ برقیات اور حکومت محض چند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے یہ اقدام کریگی تو عوام شاہراہ قراقرم پر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیکر بند کر دینگے۔ عمائدین نے کے پی این کو بتایا کہ پہلے ہی گلگت میں بجلی کا سخت بحران پایا جاتا ہے۔

ایسے میں گلگت کی بجلی کو ضلع نگر کو بھی عبور کرکے ضلع ھنزہ کو دینا گلگت شہر کیساتھ جوتل ، جگلوٹ گورو اور رحیم آباد کو اندھیرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ ایسے غلط فیصلے کے خلاف گلگت کے عوام سڑکوں پر نکل آئینگے اور جگلوٹ گورو سے ھنزہ کی جانب پول اور ٹرانسمیشن لائن لگائی گئی تو اس کو اکھاڑ کر پھینگ دینگے۔

اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کرینگے۔ عمائدین علاقہ نے وزیراعلی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے پکہ ایسے غیر قانونی اقدامات سے محکمہ برقیات کو روکے اور قومی خزانے کو کروڑوں کے نقصان سے بھی محفوظ بنائیں

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>