گکگت بلتستان کےکھرمنگ میں طلبا کے مستقبل کولیکر عوام سراپا احتجاج

ایجنسیز/7جون/محکمہ تعلیم کھرمنگ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبا وطالبات سراپااحتجاج ہیں۔

طولتی میں عمائدین طولتی کی جانب سے طلبا وطالبات کے ہمراہ نتائج کی تاخیر پر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا۔

مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور جلد نتائج کا اعلان کر کے کلاسز کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شاہراہ کارگل کو کئی گھنٹے بلاک رکھا۔

مظاہرین نے ایک قرارداد بھی پیش کی ۔ قرارداد کے متن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اب تک اعلان نہ ہونا بچوں کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ہے لہٰذا جلد نتائج کا اعلان کر کے ان کیلئے کلاسز کا آغاز کیا جائے۔قرارداد میں محکمہ تعلیم سے مطالبہ ہے کہ ایلیمنٹری بورڈ سسٹم کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ انتہائی نااہل اور ناکام بورڈ ثابت ہوا ہے۔ ڈی ڈی او کی زیرنگرانی یا سکول سطح پر ہی امتحانات لیے جائیں تا کہ بچوں کے حصول تعلیم میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی سکول کی جانب سے اسائمنٹس مارکس محکمہ کو ارسال کرنے کے باوجود سکول کو بلیک لسٹ کرنا سراسر زیادتی ہے اور تعصب پر مبنی فیصلہ ہے ۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ان دونوں کلاسز کے نتائج کا اعلان کیا جائے۔

ہر سال کتابوں کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ کی کوتاہیاں سب کے سامنے ہیں، اس سال بھی اب تک طلبا کو کتابیں مکمل نہیں ملیں لہٰذا انتظامیہ اور حکومت جلد کتابیں مکمل پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>