گلگت بلتستان میں أئینی صوبہ بننا ہے تو کونسل کی کیا ضرورت؟ ۔مہدی شاہ

ایجنسیز/یکم جون/سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ گورنر نے الیکشن میں اپنے بھائی راجہ جعفر علی خان کو ٹکٹ دلانے کی بڑی کوشش کی تھی مگر ان کی سنی نہ گئی تو اب وہ کونسل کی نشست اپنے بھائی کو دلانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں مگرہمیں معلوم ہے کہ ان کی اس بار بھی نہیں سنی جایے گی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس دعوے کو مان لیا جائے کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی جارہی ہے تو کونسل انتخابات کس لئے کرائے جارہے ہیں جب صوبہ بن رہا ہے تو کونسل کس لئے قائم رکھی جارہی ہے۔

آئینی صوبے میں کونسل کا کوئی تک نہیں بنتا ۔پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو کونسل کے خلاف سٹینڈ لینا چاہیئے کیونکہ کسی صوبے میں کونسل کا قیام خلاف قانون وضابطہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کونسل کے انتخابات میں ہی پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر جائیگا اوربڑی بغاوت ہوگی۔ بہت سارے لوگ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی قیادت سخت پریشان ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی وزراء پریشان ہیں کہ انہوں نے کرناکیاہے۔ انہیں اپنی ذمہ داریاں ہی معلوم نہیں ہیں۔ وزراء اپنے محکمے میں ہونے والے تبادلوں پر شاکی نظر آرہے ہیں۔ انہیں معلوم ہی نہیں کہ تبادلے وزراء کا مینڈیٹ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ گورنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اس بات کا کوئی علم نہیں کہ انہوں نے ہماری پارٹی میں آنے کیلئے ہماری قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>