گلگت بلتستان میں یوم شہادت حضرت علی کے مناسبت پر مجالس اور جلوس

ایجنسیز/٥ میی /گلگت بلتستان بھر میں یوم شہادت حضرت علی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

یوم شہادت علی کے موقع پر گلگت سکردو ہنزہ نگر سمیت مختلف علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس اور جلوس عزا نکالے گئے علما و زاکرین نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی کی حالات زندگی پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کے اقوال اور فرامین اور آپ کی ذات اقدس حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔

جلوسوں میں عزاداروں نے کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوکر امام عالی مقام کو پرسہ دیا۔
انجمن ذوالفقار حیدری کے زیر اہتمام شہادتِ امیر المومنین و امام المتقین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی سالانہ مجلس عزاء امام بارگاہ قصر اکبر محلہ ڈاکپورہ گلگت میں منعقد ہوئی۔

مجلس عزا سے شیخ علی نقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی زندگی تعلیمات قرانی او سیرت رسول اکرم کا عملی نمونہ ہے اور آپ کی ذات کا منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے بعد از مجلس یوم علی کا مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ قصر زہرا سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامعتہ الشہید سید ضیائ الدین رضوی امامیہ مسجد گلگت میں اختتام پذیر ہوا ۔

مرکزی مجلس و جلوس عزا کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ سرویلنیس گاڑی سے جلوس کی نگرانی کی جارہی تھی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>