دہلی میں ای رکشا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو ملے گی پانچ ہزار روپے کی مالی مدد
ایجنسیز/25میی/دہلی حکومت نے ای رکشا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو پانچ ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ٹویٹ کر کےاس کی جانکاری دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک لاکھ پچپن ہزار تین سو ایک ڈرائیوروں اور پیرا ٹرانزٹ گاڑیوں کے مالکان کے لئے پانچ ہزار روپے کی ماہانہ مالی مدد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم پیر کو ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔‘‘گزشتہ سال ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران بھی ان ڈرائیوروں کو مالی مدد دی گئی تھی۔
اس دوران ان کا رجسٹریشن بھی کیا گیا تھا۔ جن ڈرائیوروں نے گزشتہ سال اپنا رجسٹریشن کر وا لیا تھا، انہیں اس سال دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی حکومت کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کا رجسٹریشن کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کئی دیگر ڈرائیوروں کو بھی مالی مدد کی شکل میں بھگتان کیے جانے کا امکان ہے۔
0 Comments