گلگت میں ٹریفک حادثات، سب انسپکٹر جاں بحق، چار افرادزخمی
ایجنسیز/٩ مارچ/ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا ٹریفک حادثہ جوٹیال پبلک سکول کے قریب پیش آیا۔
سب انسپکٹر اورنگزیب جوٹیال میں اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے پبلک سکول کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے۔ جہاں سے فوری طور پر سی ایم ایچ پہنچایا گیا بعد ازاں سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے.
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ مرحوم کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی جو کہ جان لیوہ ثابت ہوئی ۔
مرحوم کی عمر 48 برس تھی انہوں نے بیوہ 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کی گئی بعد ازاں پولیس لائن میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی. مرحوم کو آبائی قبرستان جوٹیال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ٹریفک کا دوسرا حادثہ شاہراہ قراقرم سلطان آباد میں پیش آیا جہاں پر تھری ڈور پراڈو اور وٹز کار کا آپس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی بروقت جسے حادسہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کردیا۔
زخمیوں میں دو نوجوان ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں جن کا تعلق دنیور گلگت سے بتایا جاتا ہے۔
0 Comments