مینہ مرگ میں سکرینگ ٹیسٹ کے دوران مسافر وں کو گھنٹوں کرنا پڑا انتظار

کرگل/28اپریل/ سرینگرسے کرگل آرہے سنکڑوں مسافراور مال بردارگاڑیوں کومینہ مرگ کے مقام پر کوویڈ 19 سکریننگ کرنے کے لئے 2گھنٹے انتظارکرناپڑ تاہے۔

ان باتوں کااظہار آج سرینگرسے کرگل ارہے مسافروں نے ہمارے نمایندے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مینہ مرگ میں معقول سکریننگ پوائنٹ دستیاب نہ رکھنے کی وجہ سے مینہ مرگ سے 2کلومیٹر قبل گاڑیوں کی لمبی قطار بن گئی ہے۔

مسافروں نے بتایا کہ اگر یہی سلسلہ رہاتو سکریننگ رات کو بھی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکریننگ میں تاخیر کی وجہ سے عمررسیدہ اور بچے بیمارہونے کاخطرہ ہے۔انہوں نےضلع انتظامیہ کو فوری طورپر مزیدعملے بیجنے پر زور دیا۔

درایں اثناء ذرایع کے مطابق آج 900مسافراور مال بردار گاڑیاں سونہ مرگ سے کرگل کی جانب روانہ ہوئے ہیں جن میں اکثر ٹاٹاموبائل گاڑیاں ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>