جی بی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7کیسز

ایجنسیز٣١مارچ/گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7کیسز رپورٹ ہوئے-

گلگت میں کرونا کیسز کے باعث ایک کالج کو سیل کردیا گیا جبکہ یاسین کالونی میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کرکے گھر گھر ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر حصوں کی مناسبت سے وبا کا پھیلاؤ کافی حد تک کنٹرول میں ہے تاہم گزشتہ روز 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جن میں سے ایک تعلق عدالتی عملے سے ہے-

گلگت بلتستان میں مجموعی کیسز 5 ہزار17 ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں 9 مارچ کے بعد مزید کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 103 پر برقرار ہے-

گزشتہ روز روتھ فائو انٹرکالج سلطان آباد دنیور کو5 کرونا کیسز سامنے آنے پر سیل کردیا گیا جبکہ یاسین کالونی جوٹیال میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے،یاسین کالونی سے گزشتہ روز1ایک مثبت کیس سامنے آیا ،اس سے قبل کالونی سے 3مثبت کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں کیسز کی تعداد پانچ ہونے پر انتظامیہ نے علاقے میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا-

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق میڈیکل ٹیمیں یاسین کالونی کے 100گھروں میں گھرگھر جاکر کرونا ٹیسٹ کے لئے مکینوں کے نمونے حاصل کریں گی جبکہ روتھ فائو انٹر کالج کے طلبہ کا بھی کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کے تحت جس تعلیمی ادارے میں 5کرونا کیسز رپورٹ ہوں گے اس کو سیل کردیا جائے گا

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>