ایس او پیز کے معاملے پر انجمن تاجران جی بی اور انتظامیہ آمنے سامنے
ایجنسیز/27اپریل/ گلگت بلتستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے معاملے پر کلمہ چوک کشروٹ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ آمنے سامنے آگئے اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا.
تاجروں نے کہاکہ صرف تاجروں کے لیئے کرونا ہے رمضان المبارک میں غریبوں کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے.
پیر کے روز شام 6 بجے قریب انتظامیہ سیکورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کلمہ چوک کشروٹ میں دکانیں بند کرانیکی کوشش کی تو اسی دوران بعض تاجر مشتعل ہو گئے اور تکرار شروع کی۔
پولیس اہلکار کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کرانیکی کوشش پر انجمن تاجران اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے تو شہریوں کی بڑی تعداد بچ بچاو کرانے کے لیے کود پڑی جسکے باعث انتظامیہ اور تاجروں کے مابین تصادم ہونے سے بال بال بچ گیا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ عالمی وباء کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے شام 6 بجے کے بعد تجارتی مراکز بند کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے اس دوران صرف گوشت، سبزی، فروٹ، میڈیکل سٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں جشن بہاراں سپوڑس گالا فیسٹول پولس ٹورنامنٹ کرایا گیا ہزاروں کی موجودگی میں کورونا نہیں پھیلا اب رمضان المبارک میں لوگ افطاری کے لیئے خریداری کررہے ہیں کورونا کے نام پر غریب دکانداروں کو تنگ کیا جارہا ہے۔
غریبوں کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جاے ورنہ انجمن تاجران مزاحمت کرنے پر مجبورہوگا۔
0 Comments