گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے.،وزیر اعلیٰ

ایجنسیز/١١مارچ/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے بھی یہ علاقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ برف باری، بارشوں اور گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے ہمیشہ خطرات لاحق رہتے ہیں ان باتوں کا اظہار وژیر اعلیٰ خلد خوشید نے ایک گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں مزید کہا کہ ششپر گلیشیر بھی ایک چیلنج بنا ہوا ہے اس گلیشیر کی وجہ سے آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔

گلگت بلتستان کا جغرافیہ دیگر صوبوں سے بالکل مختلف ہے۔ گلگت بلتستان کی آبادی دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ان مشکل اور دور دراز علاقوںمیں قدرتی آفات کی صورت میں بروقت اقدامات کرنا انتہائی دشوار گزار ہوتا ہے۔

مشکل اور دور دراز علاقوں میں آبادی کے ہونے کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے اور ان کی مینیٹینس پر زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے مشکل جغرافیہ محل وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی قدرتی آفت میں بروقت بچاو اور ریلیف کیلئے ایک کوئیک رسپانس ٹیم(Quick Response Team) تیار کی جارہی ہے جوشاہراہوں اور ہائی الیٹچوٹ پر بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کیلئے دستیاب رہے۔

گلیشیر سے محفوظ طریقے سے پانی کے اخراج کیلئے این ڈی ایم اے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں گے تاکہ آبادی کو خطرہ نہ ہو۔

مستقبل میں بھی ششپر گلیشیر سے محفوظ طریقے سے پانی کے اخراج کیلئے این ڈی ایم اے کے تعاون سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ کوئیک رسپانس ٹیم(Quick Response Team) کی تربیت اور وسائل کے حوالے سے بھی این ڈی ایم اے اپنا کردار ادا کرے گا۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے تعاون سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خصوصی پلان تیار کیا جائے گا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>