چیف کورٹ کانیٹکو ملازمین کیلئے ہارڈ ایریا الائونس کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم
ایجنسیز/٠٢ اپریل /چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو گلگت بلتستان کو 21جون 2021 تک نیٹکو کے ملازمین کو 50فیصد ہارڑ الاؤنس کے بقاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
مزید عدالت نے پیر کے روز مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 22مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا جبکہ 15مقدمات پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلے محفوظ سمیت 3مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسزز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو گلگت بلتستان کو عدالت میں طلب کر کے عدالت کے فیصلے کے مطابق نیٹکو کے ملازمین کو 2005تا2009تک 50فیصد ہارڈ الاؤنس کے بقاجات کی ادائیگی کے لئے محکمہ فنانس گلگت بلتستان سے رجوع کر کےفنڈ ریلیز کرا کے بقاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا تاہم عدالت کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے دیگر محکموں کے ملازمین کو 2005تا2009تک 50فیصد الاونس کی ادائیگی ہو چکی ہیں ماسوائے نیٹکو کے ملازمین جس پر نیٹکو کے ملازمین نے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے چیف کورٹ میں عملدرآمد کی درخواست گزاری دی تھی.
عدالت عالیہ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو کو عدالت میں طلب کر کے محکمہ فنانس گلگت بلتستان سے فنڈ کے ریلیز کے لئے رجوع کرتے ہوئے 21جون تک بقاجات کی ادائیگوں کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
0 Comments