عارضی ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل

ایجنسیس/14مارچ/ عارضی ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔عارضی ملازمین نے چیف سیکریٹری آفس کے باہر دستر خوان بچھا کر سحری اور افطاری کا اہتمام کیا۔

تاہم حکومتی اراکین کی جانب سے حکومت کی تین رکنی کمیٹی جس میں وزیر خزانہ جاوید منوا، وزیر اطلاعات فتح اللہ خان وزیر قانون سید سہیل عباس نے تین بجے کے وقت عارضی ملازمین سے مذاکرات کئے اور عارضی ملازمین سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ نہ کریں مطالبات کو حل کرنے کے لئے بیس دنوں کا وقت دیا جائے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی مزاکرات ہوئے ۔

حکومتی کمیٹی کا ایک ہی موقف سامنے آیا ہے کہ ابھی تک ڈیٹا جمع نہیں ہوا ہے اور ہمیں وقت درکار ہے ایک دم سب کو مستقل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

عارضی ملازمین کی جانب سے دو ٹوک کہا گیا ہے کہ جو ایکٹ اسمبلی سے منظور ہوا ہے اس پر عمل در آمد اور اس عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور حکومت کو بیس دن کی ضرورت ہے تو ہم دھرنے میں بیس دن ہی موجود ہیں گے۔

حکومت اپنا کام کرے ڈیٹا جمع کرنا ہے جو کرنا ہے وہ تمام کام کرے ہم نے دھرنے سے ہٹنا نہیں ہے اور ہم آج کے روز انتظار میں ہیں اس کے بعد کوئی مزاکرات نہیں ہونگے ہم وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ سمیت کے کے ایچ پر دھرنا دینگے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>