سونہ مرگ میں سنکڑوں مال بردار گاڑیاں چاردنوں سے لداخ جانے کے انتظار میں

کرگل 27اپریل//سونہ مرگ سے ملی اطلاع کے مطابق سونہ مرگ میں سبزیوں سے لدے چارسو سے پانچ سو کے قریب ٹاٹا موبائیل گاڑیاں گذشتہ چار روز سے کرگل جانے کے انتظار میں ہےں ۔

ایک گاڑی ڈرائیور نے وائس آف لداخ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انکو گذشتہ چار دنوں سے سونہ مرگ میں پولیس نے روک رکھا ہے، وجہ پوچھے جانے پر بتایا کہ گاڑیوں کے وزن کرنے کے بعد روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔گاڑیوں کو سونہ مرگ روکے جانے کے بارے میں جب ہم نے ایڈیشنل ایس پی ریگزن سنڈوپ سے استفسار کرنے پر آفیسر موصوف نے بتایا کہ آج ٹریفک کی باری کرگل سے سرینگر جانے کی ہے اس کے باوجود بھی سونہ مرگ سے تقریبا 170گاڑیوں کو لداخ آنے کی اجازت دی ہے اورکل سرینگر سے لداخ گاڑیاں روانہ ہوگی۔

یاد رہے سرینگر لداخ قومی شاہراہ گذشتہ سوموار کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے کھول دیاگیا ۔جس کے ساتھ ہی گذشتہ رات دسیوں ٹاٹا موبائیل گاڑیاں سبزی لیکر کرگل پہونچے۔سرینگر کرگل شاہراہ کو آمدرفت کے لے کھولنے کی خبروں کے ساتھ ہی لوگوں میں جوش وخروش دیکھنے کو ملی اور سبزی منڈیوں میں رونق لوٹ آئی ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

درایں اثناءٹریفک پولیس کے ایڈوائیزی کے مطابق آج گاڑیاں کرگل سے سرینگر روانہ ہوگی۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران صرف 4/4گاڑیوں اور 407قسم کے ٹاٹاموبائیل گاڑیوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>