گلگت بلتستان میں اسلحہ کینمایش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد

ایجنسیز/28مارچ/ محکمہ امور دا داخلہ نے گلگت بلتستان میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

سیکریٹری داخلہ کی طرف سے جاری کئے جانے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نلترواقعہ اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پھرنے اور اسکی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

جبکہ ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پابندی کا مقصد علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب ہونے سے بچانا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>