چیف کورٹ :ٹیچنگ کیڈر تبدیل کرنے پر پابندی عائد ، تمام ترقیوں کو کالعدم قرار

ایجنسیز//چیف کورٹ گلگت بلتستان نے ٹیچنگ کیڈر تبدیل کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کیڈر تبدیل کرکے کی جانے والی تمام ترقیوں کو کالعدم قرار دیدیا اور سیکرٹری تعلیم کو حکم دیا کہ یکم جولائی 2015ء کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے عین مطابق 464اسامیوں کی تقسیم کو برقرار رکھا جائے اور مجوزہ بھرتی قواعد 2020 کو تبدیل کیا جائے۔

چیف کورٹ کے چیف جج ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گلگت بلتستان ٹیچر ایسوسی کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی اور فیصلہ سنا دیا۔

چیف کورٹ نے 8جولائی 2020ء کو ٹیچنگ کیڈر سے تبدیل کی جانے والی تمام ترقیوں کو کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مستقبل میں ٹیچنگ کیڈر کی کسی بھی اسامی کو ایڈمن کیڈر میں تبدیلی یا کسی اور محکمے میں منتقلی پر پابندی عائد کردی اور حکم دیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں توہین عدالت کی کاررائی کی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل سکولز کوآرڈنیشن کے عہدے کی حد تک ڈرافٹ بھرتی رولز قواعد میں کی گئی ترمیم اور 13 مئی 2020 کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیکر ڈائریکٹر جنرل سکولز گلگت بلتستان کو بحال رکھنے کے احکامات دیدیے۔

سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان کو مذکورہ بالا احکامات پر ایک ماہ کے اندر عملدرآمد کرکے رجسٹرار جی بی چیف کورٹ کو رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی جبکہ عدالت نے چیف جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں پیر کے روز مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے مز ید دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 28 مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا جبکہ 7 مقدمات پر فریقین کے وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کردیا اور 3 مقدمات کو قابل سماعت قرار دیکر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>