بی جے پی ہل کاونسل کے وقار کو مجروح کرنے میں لگی ہے۔ ٹونڈوپ نوربو کاونسلر لیہ
کرگل 24فروری//
یوٹی انتظامیہ لداخ پہاڑی ترقیاتی کاونسلوں کو مسلسل نظر انداز کرنے میں لگی ہے ،وہیں لیہ ضلع کے موجودہ ہل کاونسل کے سی ای سی کاونسل کے تقدس اور وقار کو قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔لداخ پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہ اور کرگل کے زعماءاگر لداخ کے مستقبل کولیکر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو آنے والے دس سالوں میں لداخ تاریکی میں نظر آئےں گے ۔جہاں لداخ تو رہیگا لیکن لداخی دیکھنے کو نہیں ملےں گے۔
ان باتوں کا اظہار لیہ ضلع کے کانگریس جماعت سے وابستہ رکن اور کاونسلر ٹنڈوپ نوربو نے وائس آف لداخ کے ساتھ اپنی ایک خصوصی انٹرویو میںکیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوٹی انتظامیہ ہل کاونسلوں کو نظر انداز اور اس کے تقدس کو مجروح کرنے کے درپے ہے ۔جب کہیں سرکاری تقریبات منعقد ہوتی ہے ان موقعوں پر چیف ایگزیکیٹو کاونسلر کے پروٹوکول کو یکسر نظر انداز کرکے اپنی مرضی تھوپ کر منتخب عوامی نمایندوں کی حیثیت اور وقار کو کم کرنے میں لگی ہےں ۔اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ چیف ایگزیکیٹو کونسلر لیہ ان تمام نظر انداز یوں اور ناانصافیوں کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اندیکھی کررہاہے ۔
کاونسلر موصوف نے انٹرویو کے دوران اپنے بیان کو تقویت دیتے ہوئے کئی ایسی مثالیں پیش کیںجس میں چیف ایگزیکیٹو کونسلرکو انڈر مائین کرنے کی بات کہی۔انہوں نے کہا کہ سی ای سی کیبنٹ سطح کے پوسٹ پر ہوتے ہوئے بھی ان پر ایم پی کو ترجیح دیکر سرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی بنایاجاتاہے جو چیف ایگزکیٹو کونسلر کی تذلیل اور تحقیر کے مترادف اور پروٹوکول کے خلاف ہے ۔اسی طرح ایک مرتبہ لیہ میں پنچایت ممبران کے ٹورپروگرام کے موقع پر سی ای سی کی موجودگی میں ڈیویژنل کمشنر کو بطور مہمان خصوصی بلایاجاتاہے۔جبکہ سی ای سی ضلع پنچایت پریشت کا چیئر مین ہوتا ہے۔لیکن چیف ایگزیکیٹو کونسلر بی جے پی جماعت سے وابستہ ہونے کی وجہ سے خاموش بیٹھنے کو عافیت سمجھتاہے ۔اس طرح بی جے پی جماعت ہل کاونسل کی تقدس کو پامال کرنے میں کسی قسم کی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
کونسلر موصوف نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنی جماعت میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے سی ای سی کے دفترکا استعمال کررہاہے۔انہوں سوالیہ انداز میں کہا کہ جب سی ای سی بلاجھجک اپنے دفتر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے لگے توعوام کس پر بھروسہ کریں گے اور ضلع کے تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا مداوا کیسے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت اپوزیشن ہم ان سبھی چیزوں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔تاہم انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ عوام کوبھی اپنی آنکھ اور کان ہمیشہ کھلا رکھنے کی ضرورت ہے ۔
نوربو موصوف نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں ہر طبقہ فکر اور علاقوں سے وابستہ لداخی عوام کو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف بھر پور انداز میںآواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور اگر خطہ کے عوام بی جے پی کے فریب یا لالچ میں آکر خاموشی اختیار کی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
1 Comments
Leave a Reply
Really inspiring his social activist
Most probably his Political carriers is
Very brightful and long,
My best wishes always with him,
Regards Stobie Goba