امریکہ میں سردی کی قہر، 70 افراد ہلاک
ایجنسیز//خبروں کے مطابق امریکہ کے جنوبی علاقوں کو ریکارڈ توڑ سردی کا سامنا ہے اور بہت سے علاقوں کی بجلی کئی روز گزرنے کے بعد بھی بحال نہیں ہوسکی۔ شدید سردی اور برفباری نیز ہیٹنگ سسٹم بیٹھ جانے کے واقعات میں اب تک ستر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہل نیوز کے مطابق، صرف ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ہفتے کے روز سردی سے متاثرہ ستتر افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
بہت سے لوگ سردی سے بچنے کے لیے موٹر گاڑیوں کے اندر یا سڑکوں پر نصب جنریٹروں کے قریب پناہ لینے پر مجبور ہوئے تاہم سائنلسروں سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث زہر خورانی کا شکار ہوگئے۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
ریاست لوئیزیانہ میں ادھیڑ عمر کی ایک خاتون اور ایک مرد، سڑک کے کنارے نصب جنریٹر کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے۔ اس صورتحال کے پیش نظر صدر جو بائیڈن نے ریاست ٹیکساس، لوئیزیانا اور اوکلاھوما میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
0 Comments