حکومت سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائے گی، گورنر

ایجنسیز/گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

وزیر اعظم پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے دہشت گرد جو کوئی بھی ہیں جہاں سے بھی ان کا تعلق ہے حکومت وقت انہیں ضرور اپنے انجام تک پہنچائیگی اس اندونہاک سانحے سے وزیراعظم، آرمی چیف سمیت پوری قوم سوگوار ہے  وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری مہمات میں ایک ہی صف میں ہیں۔

پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں پیش کی ہیںآج وزیر اعظم پاکستان کی سربراہی میں پاک فوج، سول ادارے اور حکومتی کابینہ دھشت گردی، اس کے منصوبہ ساز، سہولت کاروں کو مقام عبرت بنانے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے  میں پھر سے منعظم اور پرعزم ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

قوم یقین رکھیں کہ عمران خان ہی کی سربراہی میں پاک فوج، انٹیلیجینس ادارے، پولیس اور دیگر سول ادارے پاکستان کو دہشت گردی اور ملک دشمن عناصر سے ںجات دلائیں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>