تھور ہربن سرحدی تنازعہ جرگے میں حل کرنے کی کوشش

وی ا یل مانیٹرنگ/ چلاس, تھور ہربن سرحدی تنازعہ ایک مرتبہ پھر جرگے کے زریعے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ہفتے کے روز چلاس کمشنر آفس میں کوہستان اور دیامر گرینڈ جرگہ کے 20 رکنی وفد نے حکومتی سپرستی میں حدود تنازعہ کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کر لیا۔

کوہستان اور دیامر کی ضلعی انتظامیہ جرگہ کے کیساتھ ساتھ رہے گی۔جرگہ پیر سے اپنے کام کا آغاز کرے گی اور دونوں علاقوں کی عوام سے الگ الگ ملاقاتیں کرنے کیساتھ ساتھ تاریخی دستاویزات کو بھی پرکھے گی اور شواہد کے بنیاد پر حدود تنازعہ کا فیصلہ کرے گی۔

کمشنر دیامر فہیم آفریدی,ڈی سی دیامر سعد بن اسد اور ڈائرکیٹر واپڈا رحیم شاہ جرگے کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔۔۔یاد رہے 2014 میں ہربن تھور حدود تنازعہ کی وجہ سے دونوں طرف سے 5 قمیتی جانیں ضائع ہوگئی تھی اور ہنوز یہ مسلہ حل طلب ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>