ضلع کرگل کے مے مے چھونجور کو پہلی بار پدماشری ایوارڈ سے نوازاگیا

وی ایل کرگل //ضلع کرگل کے تاریخ میں پہلی بار کسی شہری کو پدما شری ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔

زنسکار کے مانجی کہے جانے والے75سالہ مے مے چھولٹیم چھونجور نے یہ ایوارڈ حاصل کی ہے۔

زنسکار کے ستونگدے گاﺅں کے رہنے والے اس رضاکار نے سماجی کاموں کے علاوہ اکیلے ہی مئی 2014سے جون 2017تک شنکو لا درے کے آر پار رمجق گاﺅں سے کرگیق گاﺅں تک 38کلومیٹر لمبی سڑک اپنے ذاتی خرچہ پر بنایاتھا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

جس کے لئے انہوں نے اپنے جائیداد کو بھیج کر 57لاکھ روپئے اکھٹے کئے تھے۔ان کی اس بے لوث خدمت کی قدرکرتے ہوئے حکومت ہند نے ان کو پدمہ شری ایوارڈ سے نوازاہے ۔

کرگل کے عوامی حلقے اور پہاڑی ترقیاتی کونسل کے زمہ داران نے مے مے چھونجور کو اس ایوارڈ کیلئے مبارک باد دی ہے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>