موجودہ حکومت خواتین کوبااختیاربنانے پریقین رکھتی ہے،فتح اللہ خان

ایجنسیزوزیراطلاعات،منصوبہ بندی و ترقیات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کوبااختیاربنانے پریقین رکھتی ہے اور ان کو تعلیم، صحت اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کیئے جائیں گے۔ وہ جگلوٹ میں فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام دستکاری ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نامی ادارے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے میں خواتین کو ہنرمند بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دیگر شعبوں میں بھی اہم سماجی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے بھر پور کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا وہ خواتین کے تعلیم کی اہمیت کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں اور اعلان کیا کہ جگلوٹ میں ایک انٹر کالج کے قیام کو عمل میں لا کر خواتین کو گھروں کی دہلیز پہ تعلیم کی سہولیات مہیا کی جائینگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مدد کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان کے منتخب ہوتے ہی ہمیشہ سے نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کے مسائل حل ہونا شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو جگلوٹ دورے کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی تاکہ وہ خود دیکھیں کہ اس علاقے کو کتنا پسماندہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس محبت کا عوام نے عملی مظاہرہ کیا ہے وہ حق نمائندگی کا کماحقہو ادا کرینگے اور ہر مقام پر ان کے حقوق کیلئے جنگ لڑینگے اس موقع پر انہوں نے جگلوٹ میں دستکاری سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر مزید کہا کہ علاقے سے بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں مسائل کو دور کرنے کیلئے وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جارہا ہے،بجلی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔جگلوٹ میں مزید فلٹریشن پلانٹ تیار کیئے جائیں گے جس کے بعد پینے کے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔سکولز کی اپ گریڈیشن پر کام کا آغاز کی جائے گا۔ پڑی سے گاشو پہوٹ تک ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔علاقے سے غربت کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت انقلابی اقدامات اٹھائے گی۔ہماری کوشش ہوگی جو پسماندہ علاقے کو ترقی کی طرف لے جائیں گے۔یونین سطح پر سلائی کڑھائی کے مراکز قائم کریں گے۔صوبائی وزیر پلاننگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت اور ماہی گیری کی ترقی و ترویج کیلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے کیونکہ موجودہ حکومت کا ویڑن واضح ہیکہ کہ زراعت کی ترقی عام آدمی کی زندگی میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پی اے آر سی گلگت بلتستان میں نت نئے منصوبوں کے اجرائ


 کیلئے خصوصی طور پہ رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے وسیع مواقع ہیں مگر سابقہ حکومتوں نے آج تک کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ تاہم موجودہ حکومت چونکہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتی ہے اس لئے وہ ہر حال میں زبوں حالی کا شکار زرعی شعبہ بحال کرتے ہوئے اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے گی

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>