کرگل //محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ میں جاری طویل خشک موسم کے خاتمے کی خوشخبری سناتے ہوئے آئندہ تین دنوں تک شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ تازہ ترین موسمی سسٹم کے تحت 25 سے 28 فروری کے دوران وسیع پیمانے پر برفباری متوقع ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک تازہ اور فعال ویسٹرن ڈسٹربنس (مغربی ہوا کا دباو¿) خطے کے موسم کو متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث پیر سے برفباری شروع ہونے کی توقع ہے۔ اس سسٹم کے تحت کشمیر اور لداخ کے بیشتر علاقوں میں معتدل سے ...