ایجنسیز/گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مچھ بلوچستان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔
وزیر اعظم پاکستان اپنے ہم وطنوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے دہشت گرد جو کوئی بھی ہیں جہاں سے بھی ان کا تعلق ہے حکومت وقت انہیں ضرور اپنے انجام تک پہنچائیگی اس اندونہاک سانحے سے وزیراعظم، آرمی چیف سمیت پوری قوم سوگوار ہے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف دہشت گردوں کے خلاف جاری مہمات میں ایک ہی صف ...